اہم خبریں

گوجرانوالہ، لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 200 سے زائد سٹال خاکستر

گوجرانوالہ ( نیوز ڈیسک ) شیرانوالہ باغ کے قریب لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو سو سے زائد سٹالز جل کر خاکستر ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق لنڈا بازار میں لگنے والی آگ نے 8 کنال رقبہ پر محیط بازار کے تقریباً تین سو سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لیا۔حکام نے بتایا کہ سوا دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، ریسکیو کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ بازار میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں