سرینگر(نیوزڈیسک)مقبوضہجموں و کشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے پیر کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کردیا۔مقبوضہ علاقے کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ ضلع میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے ۔ ضلع کے رہائشیوں سے کو بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کرنے اور پیشگی احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
