آباد(اے بی این نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی یے،
آئی ایم ایف کا پاکستان کے پیشگی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا،آئی ایم ایف بیرونی فنانسنگ کے معاملے پر مطمئن ہونے لگا،
زرمبادلہ ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہو گئی، پاکستان نے جون تک 10 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ سے آگاہ کردیا،پہلی مرتبہ تمام اہداف کے حصول پر آئی ایم ایف کی طرف سے کوئی نیامطالبہ سامنے نہیں آیا،
آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کر چکے ہیں۔پاکستان کا آئی ایم ایف کو اسٹاف لیول معاہدہ جلد سے جلد کرنے پر اصرار کیا جارہا ہے۔















