لاہور(نیوزڈیسک) ملک بھر میں شدید دھندکا بسیرا،حد نگاہ صفر ہوگئی ،موٹر وے ایم 4،5،2کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔جمعرات کو موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ملتان موٹر وے کو فیض پور انٹرچینج سے ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ موٹر وے کو مکمل بند کر دیا گیا ہے،موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ ایم فائیو شیر شاہ سے گھوٹکی تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر نہ کریں، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔