اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آ جائے گا، پی ڈی ایم الیکشن التوا کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے،4 بجے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کروں گا۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں جھمکا اور ٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی ہے ، عمران خان پر جو پابندی لگائی گئی اور اس کی گرفتاری کیلئے جو پولیس بھیجی گئی اس سے معلوم ہوتا ہے پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کا مسئلہ مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اور پابندی ہے، 4 بجے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف مہنگے سٹوروں کے چکر لگا رہے ہیں، غریب سستے بازار میں دھکے کھا رہا ہے،آخر بلورانی کو سیلاب زدگان یاد آگئے، الیکشن میں حصہ لینے اور وزارتوں سے نکلنے کا اعلان بھی کر دیا، عنقریب امریکا کا چوتھا دورہ کریں گے۔
عمران خان پرجو پابندی لگائی گئی اوراسکی گرفتاری کیلئےجو پولیس بھیجی گئی اس سےمعلوم ہوتاہےPDMکےنزدیک اس ملک کامسئلہ مہنگائی اورمعاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اورپابندی ہےنوازشریف مہنگےسٹوروں کےچکرلگارہاہےغریب سستےبازار میں دھکےکھارہا ہے۔الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 6, 2023