کراچی(نیوزڈیسک) نینگ شریف سمیتسندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ ہوئی جس کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز منچھر جھیل کے جنوب سے 22کلو میٹر کی دوری پر تھا۔زلزلہ آج صبح 6بجکر 2منٹ پر ریکارڈ ہوا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
