اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے معاملے پر شبلی فراز نے ردعمل دیا اور پارلیمنٹ میں پیش نہ ہونے کے پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلد بازی میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر سازشی ذہنیت کا مظاہرہ کیا ہے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ سے ہی رجوع کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک روز اجلاس ملتوی کر کے عجلت میں اجلاس طلب کیا، حکومتی حکمت عملی سازشی ذہنیت کی عکاس ہے۔