اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں ریکارڈ توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، تنخوا ہ دار کے ساتھ کاروباری طبقہ بھی پریشان عوام کو جان کے لالے پڑ گئے۔ مختلف شہروں میں عوام کو مہنگائی کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے پیسے کی ویلیو ختم ہونے سے گھر کا سامان ابھی پورا نہیں ہوپاتا اور نوٹ ختم ہوجاتے ہیں۔ سبزی، مصالحے، تیل، گھی سب کا سب مہنگا ہوچکا جبکہ پھلوں کی قیمتوں نے بھی سر اٹھا لیا ہے۔مہنگائی کے باعث سیاحت کا شعبہ بھی سخت متاثر ہوا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔
