کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر قائد آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان مردم شماری کرنے والے عملے سے سرکاری ٹیبلٹ چھین کر فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا کہ متاثرہ شخص عثمان سرکاری اسکول میں ٹیچر ہے، دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب عملہ سرکاری فرائض انجام دے رہا تھا۔
