ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک )تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع گھرکےکمرے میں گیس بھر جانے کےباعث تین افراد جاںبحق ہو گئے، جاں بحق ہونےوالوں میں میاں بیوی اور25دن کی بچی شامل ہیں،پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ گیس کیسے کمرے بھری،ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والے رات کو سو گئے اور گیس جانے کی وجہ سے جب دوبارہ گیس آئی تو ہیٹر بجھ چکے تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔