اہم خبریں

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا۔نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف اور راجہ ریاض نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی سمیت صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں اہم قانونی اور آئینی امور پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت بھی کی جس کے بعد وزیر اعظم شہبا زشریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا،کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ان کی تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ ان کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔واضح رہے کہ 21 فروری کو سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد سے نیب چیئرمین کی سیٹ خالی تھی۔اب وزیر اعظم شہبا زشریف نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا ہے۔

متعلقہ خبریں