تہران (نیوزڈیسک )عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر تعمیری بات چیت اچھے ماحول میں ہو رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بات چیت میں اہم معاہدوں کیلئے راہ ہموار ہونے کی توقعات ہیں۔ایران کے دورے پر موجود رافیل گروسی نے تہران میں ایرانی جوہری ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے ساتھ دو اہم امور پر بات چیت ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں جوہری پروگرام کے بارے میں قابل اعتماد یقین دہانیاں کرائی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ سائنٹیفک تکنیکی تعاون جاری رکھیں گے۔















