اہم خبریں

کراچی میں 6 کروڑ کی ڈکیتی ، گھر کا بھیدی ملوث نکلا،آدھی رقم برآمد

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے بہادرآباد میں 6 کروڑ کی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کر کے 3 کروڑ روپے برآمدکر لیے گئے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کراچی اور حیدرآباد میں تابڑ توڑ کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔زبیر نذیر کا کہنا تھا کہ کروڑوں کی چوری میں گھر کا بھیدی ملوث تھا، بلڈر راحیل کے ڈرائیور کی انفارمیشن پر ڈکیتی کی گئی۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی کے بعد آپس میں رقم تقسیم کرلی تھی، ڈرائیور کی جانب سے ساتھیوں کو مکمل تفصیلات فراہم کی گئیں۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں