لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور انتظامیہ نے ٹرانس جینڈر اور خواتین تنظیموں کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے جماعت اسلامی سمیت دیگر تنظیموں کے احتجاج کے پیش نظر عورت مارچ کی انتظامیہ کو ایوان اقبال، ناصر باغ، الحمرا ہال سمیت مال روڈ پر مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا، واضح رہے کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی، خواتین کی این جی اوز اور سول سوسائٹی نے عورت مارچ کیلئے ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کو درخواست دی تھی لیکن انہوں نے اجازت دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس میں عورت مارچ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات ظاہر کئے گئے ہیں اس لیے اجازت نہیں دے سکتے۔















