لاہور(نیوزڈیسک)پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکن کو سلیمان شہباز کو گلدستہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز گاڑی سے اترے تو ان کے استقبال کے لیے کھڑے کارکن نے آگے بڑھ کر گلدستہ دینے کی کوشش کی۔ وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز نے گلدستہ لانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان شہباز نے کارکن سے گلدستہ لینے کے بجائے اس کو ہاتھ سے دور کردیا اور روانہ ہوگئے۔ سلمان شہباز کے ساتھ موجود گارڈ نے بھی کارکن کو ہاتھ سے پیچھے ہٹا دیا۔ (ن) لیگ کے کارکن نے سلمان شہباز کے رویے پر مایوسی کا اظہارکیا۔















