لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے چارج نہ چھوڑا تو آرٹیکل 245 کے تحت فوج اور رینجرز طلب کرنے کا اختیار موجود ہے۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں کوئی تاریخ نہیں دہرائی جائے گی، انہوں نے دوست محمد مزاری پر تشدد کر کے محسن کشی کی۔ان کا کہنا تھاکہ گورنر صوبے کا آئینی سربراہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے چارج نہ چھوڑا تو آرٹیکل 245 کے تحت فوج اور رینجرز طلب کرنے کا اختیار موجود ہے۔خلیل طاہر سندھو نے دعویٰ کیا کہ فواد چودھری ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے رابطے کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالٰہی کو پی ڈی ایم کا وزیراعلیٰ بنانے کا وقت گزر گیا۔