اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور ن لیگ ایسے پھنسے ہیں جیسے چوہا کڑیکی میں پھنستا ہے۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) اپنے مقدمے معاف کرانے کے لالچ میں سیاست کے اس کھیل میں ایسے پھنسے ہیں جیسے چوہا پنیر کے چکر میں کڑیکی میں پھنستا ہے، اب الیکشن میں جائیں تو فارغ اور نہ جائیں تو سیاست ہی فارغ گڈ لک پی ڈی ایم۔















