لاہور، پی ایس ایل 8 کا جنون ،دوستوں کو مفت میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکارگرفتار مقدمہ درج

لاہور(نیوزڈیسک) پی ایس ایل 8 کا جنون ،دوستوں کو مفت میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکار گرفتار اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے ڈولفن اہلکار نے لاہو قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران 6 افراد کی بغیر ٹکٹ انٹری کروائی جس پر ڈولفن اہلکار منور حسین کو گرفتار کیا گیا ہے اس معاملے کی انکوائری کر کے مزید کارروائی کریں ۔