لاہور(نیوزڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو پیشکشیں کی جا رہی ہیں، 5 پانچ ارب کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جس کو کھلاڑی اور سب پر بھاری کہا جاتا ہے وہ بھٹو خاندان پر بھاری رہے۔ مسرت جمشید نے کہا کہ ہم بکاؤ مال نہیں، ہمیں کوئی نہیں خرید سکتا، ہم اپنے بنیادی حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ خواتین رہنماؤں کی ملاقات بہت اچھی رہی۔اسی موقع پر ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ کوئی سیٹ، کوئی آفر ہمیں نہیں خرید سکتی، بزدلانہ حملے میں عمران خان کو نئی زندگی ملی۔