لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کیخلاف ایک بار پھر انکوائریز کا آغاز کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارپرترقیاتی کاموں کےٹھیکوں اور ٹرانسفرپوسٹنگ میں افسران سے بھاری رشوت لینےکا الزام ہے۔دوسری جانب شیریں مزاری کےخلاف اراضی کی منتقلی کی انکوائری شروع کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کےخلاف انکوائریز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی دورمیں بندکی گئی تھیں۔















