کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کراچی کے علاقے سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب آلو کے گودام میں آگ لگ گئی ، پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی،4 افراد کو دیوار توڑ کر ریسکیو کیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں کمرے کی دیوار توڑ کر اندر موجود 4 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے،موجود افراد آگ لگنے کے وقت کمرے میں سو رہے تھے۔ گوام مالک کا لاکھوں کا سامان جل گیا ،فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔















