اہم خبریں

امریکہ کا یوکرائنی پائلٹس کو ایف سولہ طیاروں کی تربیت دینے کا فیصلہ

واشنگٹن (نیوزڈیسک)پینٹاگان کا یوکرائنی پائلٹس کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی تربیت دینے کا فیصلہ۔ پینٹاگان ذرائع کے مطابق یوکرائنی پائلٹس کویہ تربیت امریکی فوجی اڈوں پر دی جائے گی۔اہلکارنے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ وہ ابھی اس معاملے پر بات کرنے کے مجاز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ F-16 طیاروں کے تربیتی عمل میں کم از کم 10 ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ان کی دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے تربیتی پروگرام بھی ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم اٹھانے کا رجحان امریکا پر یورپی اتحادیوں کے دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے۔ کانگریس کے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن ارکان کی اکثریت کی جانب سے یوکرینی فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ڈیموکریٹک ارکان کا کہنا تھا کہ ماسکو کے خلاف جنگ کو فوری طور پر حل کرنے پر مجبور کریں اور ان کی مدد کریں۔ امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ طویل المیعاد تنازع نہیں چاہتا۔پینٹاگان کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں جمع کرائے گئے منصوبے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 120 یوکرینی پائلٹ F-16 لڑاکا طیاروں کی تربیت تقریباً 8 سے 10 ماہ تک کریں گے، بشرطیکہ یہ جنگی طیارے امریکی فضائیہ کے اختیار میں رہیں۔البتہ اگر یوکرین کے حوالے سے کوئی سیاسی پیش رفت ہوتی ہے تو اس صورت میں ٹریننگ کا عمل یوکرین میں منتقل ہوسکتا ہے۔اہلکار نے وضاحت کی کہ اس طرح کا ایک قدم یعنی قبل از وقت تربیتی کارروائیوں کا آغازدوسرے ممالک بھی کریں گے۔ برطانیہ “ٹورنیڈو” جنگی طیاروں اور فرانس میراج” جنگی طیاروں کی ٹریننگ دے گا۔

متعلقہ خبریں