لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر مجھے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی طرح انصاف فراہم کیا جاتا تو پاکستان ترقی کر رہا ہوتا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان کو عدالت سے انصاف مل رہا ہے مجھے ملتا تو ’’ پاکستان ہوا میں اڑ رہا ہوتا ‘‘ ۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر عمران خان جیسا انصاف مجھے ملتا تو ملک خوشحال ہوتا اور ترقی کرتا۔















