اہم خبریں

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد،وزیر اعظم کے زرداری، چودھری شجاعت اور گورنر پنجاب سے ٹیلفونک رابطے

لاہور( نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وفاقی میں حکمران اتحاد کی مشاورت جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ٹیلفونک رابطے کئے ہیں۔حکومتی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ آئین کا آرٹیکل 130 اور پنجاب اسمبلی کے قواعد واضح ہیں، اور اگر پرویز الہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے۔ حکمران اتحاد نے آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے اور تمام کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد جمع ہو جائے یا اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ہو تو اجلاس گورنر ہی بلائے گا، گورنر پنجاب کے بلائے اجلاس کو سپیکر روک نہیں سکتا۔وزیراعظم نے تینوں رہنماؤں کو فون کیا اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اسمبلی اجلاس کو غیر آئینی قرار دینے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ حکومتی رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے آئین اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں