اہم خبریں

بھارہ کہو ،زیرِ تعمیر پل کے گارڈرز گر گئے،واقعہ کرین سلپ ہونےکیوجہ سے ہوا، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں زیرِ تعمیر پل کے گارڈرز گر گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ واقعہ کرین سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس کی انکوائری کرنے کے لیے آرڈر جاری کر دیے ہیں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جا رہی، سیفٹی اور ہیلتھ پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے کے اہلکار موقع پر موجود ہیں ۔ادھر چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد نورالامین مینگل بھارہ کہو میں زیرِ تعمیر پل کا پلر گرنے کے مقام پر پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی تھی جس سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں