لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں تکنیکی اور قانونی وجوہات کی بنا پر اسمبلی 23دسمبر کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جمعہ کو صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کر دی ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا بھی یہ فیصلہ ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے کم از کم دس دن کا وقت دینا چاہیے، جمعہ کو عدم اعتماد کی تحریک پر عمل کا آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو اسی کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی۔