اہم خبریں

یونانی وزیراعظم نے المناک ٹرین حادثے کو انسانی غلطی قرار دیدیا،ابتک 38 ہلاک،80 زخمی،25 کی حالت تشویشناک

ایتھنز(نیوز ڈیسک) یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس نے المناک ٹرین حادثے کو انسانی غلطی قرار دے دیا، افسوس ناک واقع میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہیں جس میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ ایتھنز اور تھیسالونیکی کے درمیان مسافر ٹرین کا مال بردار ریل گاڑی سے حادثہ ہوا جس کے نتیجے بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جبکہ ٹرین میں زیادہ تر تعداد طلباء کی تھی جو کارنیوال منانے کے بعد واپس تھیسالونیکی جا رہے تھے۔سرکاری حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ یونانی وزیر ریلوے نے حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں