اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا تھا ۔ الیکشن کے لیے فنڈ نہ ناکافی ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن اب وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ کو 30 ارب روپے کے فنڈز کے لئے خط لکھے گا۔















