اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی کرتارپور کوریڈور کیلئے بحیثیت اعزازی سفیر (ایمبیسیڈر ایٹ لارج) تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت خارجہ امور سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سردار رمیش سنگھ اروڑہ کرتارپور کوریڈور کے لئے اعزازی سفیر ہوں گے۔

 
													 
								 
								 
				 
													













