اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کو احتساب عدالت سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا،8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریفرنس بھی نیب کو منتقل کردیا گیا۔بدھ کو سابق صدر آصف زردای کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ایک دن میں دوسرا ریلیف ملا اور ان کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس بھی نیب کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور احتساب عدالت کا ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دیا۔نیب نےگزشتہ سال 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریفرنس دائر کیا تھا جس میں آصف زرداری کے کلفٹن گھر کی خریداری کےلیے ادائیگی بھی اسی رقم سے ہونے کا الزام تھا، نیب نے ریفرنس میں ٹیکس سے متعلق الزامات بھی عائد کیے تھے۔عدالت نے ٹیکس معاملات پر نیب کا اختیار ختم ہونے پر ریفرنس واپس کر دیا۔