اہم خبریں

ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ،روپے کی بے قدری جاری

کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستانی معیشت کیلئے بری خبرآگئی ، امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔3 روپے اضافے کے بعد انٹر بینک میں 1 ڈالر 265 روپے کا ہوگیا ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 روپے پر برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں