اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان پر دوبارہ حملہ کا خدشہ ہے،ان کی جان خطرے میں نہ ڈالی جائے۔آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ عمران خان عدالتوں کےاحترام میں پیش ہوں گے لیکن 22کروڑعوام کےلیڈرکی جان عمران خان پر دوبارہ حملہ کا خدشہ موجود ہے تو ایسے میں عمران خان کی سیکیورٹی کی گارنٹی کون دے گا؟۔ جن کی ذمہ داری سیکورٹی فراہم کرنا ہے ان میں وزیر داخلہ پچھلے قاتلانہ حملہ کے ملزم ہے ،یہ مقدمات پی ڈی ایم کی انتقامی کاروائیاں ہیں ۔

								
								
				
													













