کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی اس وقت عوام کیلئے کسی ناسور سے کم نہیں ،عمران حکومت میں جو آٹا 55 روپے کلو میں فروخت ہوتا تھا وہ آج 150 میں بھی عوام کو میسر نہیں ہے،پیٹرول پر 2 لانگ مارچ کرنے والوں نے اقتدار میں آکر 170 روپے پیٹرول پر بڑھادئے،یہ پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کیلئے جعلی دعوے کرتے رہے،کل تحریک انصاف نے اس مہنگائی کیخلاف کراچی میں شاندار مظاہرہ کیا،راجنپور کے الیکشن میں امپورٹڈحکومت نے پورا زور لگایا اور کل انہوں نے دیکھ لیا کہ عمران خان کی مقبولیت کا عروج کیا ہے،یہی وہ وجہ ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ الیکشن سے بھاگتے ہیں، الیکشن کے نام پر ان کی نیندیں اڑ جاتی ہیں،عمران خان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے،پاکستانی معیشت تباہ ہوجائے لوگ بیروزگار ہوجائیں مگر ان کا حکومت میں بیٹھ کر روزگار چلتا رہیکیونکہ یہ ملک کا پیسہ نوچ کر لندن بھیجتے ہیں،الیکشن کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہے امید ہے انصاف ملے گا، ہماری امیدیں عدلیہ سیوابستہ ہیں اس موقع پر پی ٹی ائی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ، راجا اظہر، فہیم خان سمیت دیگر رہنمائ موجود تھے عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف اور پوری ن لیگ کا شیوہ ہے جب بھی عدالتوں میں کوئی اہم سماعت ہوتی ہے یہ ججز پر دباؤ ڈالتے ہیں،یہ ججز کیخلاف ڈنڈے ، ویڈیو اوڈیو لاتے ہیں،مریم کی تربیت یہی ہے کہ ججز کو پریشر میں رکھو ججز کو کھلے عام گالیاں دو، یہ ان کا دوہرا معیار ہے۔ عمران خان نے ایک جج کیخلاف کہا تو توہین عدالت لگادی گئی، عمران خان کے بیان سے مریم کے بیان کا موازنہ کریں تو دونوں کے بیانات میں واضح فرق نظر آئے گا،عدلیہ سے گزارش اور سوال ہے کیا ایک ملک میں دو قانون چل سکتے ہیں؟ مریم نواز ججز کا نام لیکر عدلیہ کا تقدس پامال کرتی ہے ،مریم ججز کے نک نیم رکھتی ہے کہتی ہے یہ عمران نواز ہیں،یہ لاکھ گالیاں دیں مگر یہ کیوں عدالت کہ جوابدہ نہیں۔ عمران خان عدلیہ کے وقار کیلئے بولتا ہے مگر قانون صرف عمران خان کے لیے ہے،میرا عدلیہ پر یقین کل بھی تھا آج بھی ہے لیکن سوال تو کرسکتے ہیں،ہمارے بچے سوال کرتے ہیں اس ملک میں کونسا قانون رائج ہیعمران اسماعیل نے مزید کہا کہ راجنپور کے نتائج پی ڈی ایم کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ انہوں تحریک انصاف کو انتخابی مہم نہیں کرنے دی۔ مگر عمران خان کو عوام کے دل سے بھی نہیں نکال سکے، عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کل سے بھرپور جیل بھرو تحریک کیلئے آغاز کیا جائیگا،تحریک کیلئے کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں پالیسی تیار ہے۔ جیلوں سے ہم ڈرنے والے نہیں،اعظم سواتی ، شہباز گل ، فواد چوہدری کے ساتھ ظلم کیے گئے۔ ایک کے بعد ایک ظلم کرکے یہ سمجھتے تھے کہ تحریک انصاف ڈرگئی۔ 30 دن تو کیا 130 دن کا ایم او لگائیں ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان لاڈلہ ہے یہ بات درست ہے کیونکہ وہ عوام کا لاڈلہ ہے۔ شرجیل میمن اپنے بل سے نکلیں اور ہمت کرکے باہر بن کباب کھائیں،شرجیل میمن دل میں نہیں بل میں رہتے ہیں۔ جیل بھرنا دل والوں کا کام ہے بل والوں کا نہیں۔پاکستان مارشل لائ کے خوف سے باہر آگیا ہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل شفاف الیکشن ہے۔ ہمیں امید ہے جلد عدالتوں سے انتخابات کی تاریخ مل جائے گی،یقین ہے معاملہ دو صوبوں تک نہیں بلکہ پورے ملک تک جائے گاعمران اسماعیل نے کہا کہ اگر عمران خان کو ہرانے کا دم رکھتے تو جعفرآباد کی نشست ہراتے۔ یہ لوگ عمران خان سے ڈرتے ہیں اور الیکشن سے بھاگتے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا کہ اس وقت ملک کو ایسے راستے پر لیکر جارہے ہیں جہاں واپسی ممکن نہیں،ایک سیاسی جماعت نے کراچی شہر کو تباہ کیاکراچی میں پروفیسر سید خالد رضا کے قتل کی مذمت کرتا ہوں،ایسے قتل و غارتگری سے پورا معاشرہ تباہ ہوتا ہے،رجیم چینج کے بعد کراچی میں بدامنی کی شرح میں مزید اضافہ ہوتا گیا ہے،یہاں بھتے لینے والے آج تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکے،پولیس چیف کے آفس پر دہشتگردوں کا حملہ بھی حیران کن ہے،پولیس اپنا کام کرنے کے بجائے بااثر افراد کو پروٹوکول دے رہی ہے، پولیس کے حوالے سے کافی تحفظات ہیں، سیف سیٹی کے معاملے پر سندھ اسمبلی اور کراچی تنظیم نے آواز اٹھائی اس منصوبے کیلئے مختلف بہانے بنائے جاتے ہیں، آفتاب صدیقی نے کہا کہ آج لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کو گرفتار کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں امجد شعیب نے ساری زندگی اپنی خدمات آرمی کے شعبے میں ادا کیں ان کیساتھ ایسا روئیہ افسوسناک ہے،ہم پاکستان میں ایک آزاد ماحول چاہتے ہیں جہاں آزادی اظہارِ رائے کو ترجیح دی جائیزبان بندی کا سلسلہ نہ ہوآفتاب صدیقی نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ ہم نے 2018 میں سسٹم بٹھایا اور کل وہ بیانیہ زمین بوس ہوگیا۔ 35ہزار کی لیڈ سے ہم کل راجنپور کیضمنی الیکشن میں کامیاب ہوئے،پی ٹی آئی کا ووٹ 3 تھرڈ میجورٹی کے برابر ہے۔ کل کراچی میں مہنگائی کیخلاف لوگ نکلے،جیل بھرو تحریک کو بھی پی ٹی آئی کی قیادت لیڈ کررہی ہے،جیل بھرو تحریک کو عمران اسماعیل لیڈ کررہے ہیں۔آفتاب صدیقی نے مزید کہاکہ ہماری حکومت میں ڈیجیٹل مردم شماری کا بجٹ 5 ارب ہماری حکومت میں رکھا گیا۔ یہ مردم شماری میں تاخیر اس موجودہ حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے۔ ہم نے اس ایپ کیلئے کام کیا تھا مگر آج اس ایپ کے لنک میں تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں اس کی زمہ دار ایم کیو ایم ہے کیونکہ یہ پہلے اور اب بھی اقتدار کے مزے لے رہے ہیں،مردم شماری کیلئے ہر آدمی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ڈیجیٹل مردم شماری میں خدشہ ہے ناجائز گنتی کی جاسکتی ہے۔ہمیں ناجائز گنتی قبول نہیں،اس کیلئے ہم لوگوں کو باشعور کریں گے اور تربیتی مہم کا آغاز کریں گے۔















