اسلام آباد( اے بی این نیوز ) ترجمان شماریات ڈویژن سرور گوندل نے کہا ہے کہ حکومت نے مردم اور خانہ شماری کیلئے 10 ارب روپے جاری کر دئیے ہیں، 34 ارب روپے کے کل اخراجات ہیں، 24 ارب روپے کا کیس ای سی سی میں ہے۔بیورو شماریات صوبوں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے، 1 لاکھ 21 ہزار افراد کو پورے پاکستان میں تربیت دی گئی ہے، 1 لاکھ 26 ہزار الیکٹرانک ڈیوائسز اس مردم شماری میں استعمال ہوں گی، پورے ملک میں 495 مردم شماری سپورٹ سینٹر بنائے گئے ہیں، سافٹ ویئر اور الیکٹرانک ڈیوائسز میں خرابی کیلئے نادرا کی معاونت ہو گی۔فنڈز کے معاملے پر کوئی مسئلہ نہیں ہو گا اس میں صوبائی حکومتیں بھی کام کر رہی ہیں، تمام صوبوں اور مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد کام شروع کیا گیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل میں تمام وزرائے اعلیٰ تھے ان کو طریقہ پر کوئی اعتراض نہیں تھا، مردم شماری کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔















