اہم خبریں

شدت پسندی کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے،خطے میں امن معاشی استحکام کیلئے ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداری

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بنوں جیسے واقعات پریشان کن ہیں، عوام کی حفاظت و سلامتی کے لئے شدت پسندوں کےخلاف کارروائی ضروری ہے، خطے میں امن معاشی استحکام کے ناگزیر ہے، مستقبل کے ماحولیاتی سانحات سے نمٹنا، متاثرین کی مدد کرنا چیلنج ہے۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں اٹلاٹنک کونسل کے جنوب ایشیا مرکز کی میزبانی میں منعقد مباحثے سے بلاول بھٹو کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی خصوصا کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی پر سختی سے کار بند ہیں، معاشی استحکام کےلیے خطے میں قیام امن ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، پاکستان لاجسٹک اور ٹریڈ حب کا کردار ادا کرسکتا ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے ماحولیاتی سانحات سے نمٹنا، متاثرین کی مدد کرنا چیلنج ہے،امید ہے جنیوا کانفرنس میں ساتھی ممالک کے تعاون سے فنڈ فراہم کیا جائے گا،ہماری تمام تر توجہ سیلاب سے پیدا سانحہ سےنمٹنے پر ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم سیلاب سے پیدا چیلنج سے نمٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث خطے کی معیشت کو نقصان پہنچا، رواں سال جون سے ستمبر تک پاکستان میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، پاکستان میں 33 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے،سیلاب نے تعلیم، زراعت اور صحت کے شعبوں کو متاثر کیا ہے۔،پاکستان میں 2007 کے مقابلے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہے۔

متعلقہ خبریں