لاہور (نیوز ڈیسک ) عمران خان کے مشکل فیصلے آتے ہی آڈیو اور ویڈیو لیکس آنے لگتی ہیں۔ آڈیو، ویڈیو لیکس سوائے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے کچھ بھی نہیں ہے، اس ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان میں سب سے زیادہ ہوا ہے۔پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کو بلیک میل کرنے کےلیے یہ سب کیا جاتا ہے۔ جھوٹے اور گھٹیا قسم کے پروپیگنڈے کا جواب عوام اپنے ووٹ سے دیں گے۔