راولپنڈی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے دلہا دلہن کے گھر والوں کی جانب سے طرح طرح کے جتن ۔وائرل ویڈیو میں دُلہن کے گھر والوں کی جانب سے دُلہا کو سلامی میں اسلحہ کا تحفہ دیتے دیکھا گیا جس میں اس خطرناک گن کو بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ویڈیو کے کیپشن کے مطابق پختون فیملی میں دُولہا کو تحفے میں بندوق دی گئی لیکن تاحال یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے۔تاہم دُولہا اور مہمانوں کے پہناوے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے یہ ویڈیو پاکستان سے سامنے آئی ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دُلہن کی فیملی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سدرہ طارق نامی سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا چیزیں ٹرینڈ کا حصہ بن رہی ہیں، ان چیزوں پر پابندی لگنی چاہیے، گفٹ کے نام پر ایسی چیزوں کو پروموٹ کرنا بند کرو۔ایک صارف نے پختونوں کے دفاع میں کمنٹ کیا کہ پختونخواہ فیملی میں ایسی کوئی بیوقوفی نہیں ہوتی۔ایک صارف نے لکھا یہ کلچر تو بہت برا ہے۔