اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2022 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کثرتِ رائے سے پاس کر لیا گیا۔اس موقع پر نا صرف تمام ڈاکٹرز کمیونٹی نے بلکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ملازمین نے بھی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور بل پیش کرنے پر ایم این اے مہرین رزاق بھٹو کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، واضح رہے کہ اکتوبر 2019 سے شعبہ طب پر مسلط پی ایم سی جیسے کالے قانون کا مکمل خاتمہ ہو گیا