اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینا وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی ذمہ داری ہے،نہ لیاتو سمجھاجائے گا کہ وہ اکثریت کھوبیٹھے ہیں۔ گورنرکی ہدایت کی تعمیل وزیراعلیٰ اور سپیکرنے کرنی ہے، وزیراعلیٰ کے پاس186ارکان ہیں تو ایوان میں ثابت کیوں نہیں کرتے؟نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد نے کہاکہ اجلاس جاری ہے ،بدھ کو وزیراعلیٰ کو اعتماد کاووٹ لیناچاہئے،اعتماد کا ووٹ لینا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے،اگر وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو گورنرنوٹیفکیشن کرنے کے پابندہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ایسی قانونی صورت حال ہے جس کا ستر سال میں سامنا نہیں ہوا،پرویزالٰہی کے پاس اکثریت ہوتی تو یہ ہیجان کیوں پیداکرتے؟ سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ میں منظوروٹو کیس کاذکرکئے جانے پرانہوں نے کہاکہ منظور وٹو کس کا پس منظر مختلف تھا۔