اہم خبریں

ایم کیو ایم کے سیاسی دھڑوں کو ایک کرنے کے لئے بڑا بریک تھرو سامنے آ گیا

کراچی ( نیوز ڈیسک ) ایم کیو ایم کے سیاسی دھڑوں کو ایک کرنے کے لئے بڑا بریک تھرو سامنے آ گیا، ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار کے درمیان سیاسی اتحاد کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر گورنر کی کاوشوں کا مثبت جواب دیا ہے۔ آنے والے 8 سے 10 دنوں میں اہم ملاقاتیں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس میں مستقبل میں ساتھ چلنے اور مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں معاملات طے کیے جائیں گے۔ خالد مقبول صدیقی کی ایم کیو ایم کی سینئر قیادت سے مشاورت جاری ہے جبکہ دوسری جانب پی ایس پی کی اعلی قیادت بھی اپنے رہنماوں اور کارکنان کو اعتماد میں لینا شروع کردیا ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ تمام لوگ ایم کیو ایم میں کارکن کی حیثیت سے واپس آسکے ہیں جیسے ڈاکٹر صغیر، سلیم تاجک سمیت دیگر لوگ واپس آئے، کنوینر خالد مقبول صدیقی نے واضح پیغام دیا ہے کہ تمام لوگ واپس آسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں