اہم خبریں

کراچی میں سستی ادویات اور معیاری میڈیکل ٹیسٹ کے منصوبے کا افتتاح

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں مریضوں کو صحت کی معیاری سہولیات بشمول ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر وہ اس میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں ادویات کے بحران کے باعث مارکیٹ میں جعلی ادویات کی بھرمار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ شفا حاصل کرنے کے بجائے مزید بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ان حالات میں فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کی فارمیسی سروسز کسی نعمت سے کم نہیں جہاں پر معیاری اور سستی ادویات تربیت یافتہ فارماسسٹس کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں۔الخدمت فارمیسی اینڈ ڈائگنوسٹکس سروسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صنعتکار زاہد سعید کا کہنا تھا کہ سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی اور میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر وہ اس میں بری طریقے سے ناکام ہو چکی ہے، ایسے حالات میں جب کہ پاکستان بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، الخدمت ناصرف صحت کی معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے بلکہ اپنے فارمیسی اور ڈائیگنوسٹکس سینٹرز کے ذریعے عوام کو سستی اور معیاری ادویات اور بہترین کوالٹی میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی سہولتیں بھی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں