کراچی (نیوزڈیسک)جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے کہاہے 3 اداروں سے بھی زیادہ ایک اور ادارہ ہے جو جب چاہے کسی پر بھی ہاتھ ڈال سکتا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) رشید اے رضوی کا کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کی ملک کے لیے خدمات ہیں جس کا ایک تحفہ 73 کا دستور ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے ڈیڑھ سال کے اندر ملک کو مکمل آئین دیا۔جسٹس (ر) رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا دوسرا تحفہ اٹھارہویں ترمیم ہے، تین اداروں سے بھی زیادہ ایک اور ادارہ ہے جو جب چاہے کسی پر بھی ہاتھ ڈال سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو آئین میں مزید ترمیم کرنی چاہیے، کابینہ سے متعلق آئین میں ترمیم کرنی چاہیے تاکہ کابینہ کم ہو۔رشید اے رضوی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کو عدالتی نظام میں ترمیم کرنی چاہیے، ججز کے معاملے کو بھی پارلیمنٹ کو دیکھنا چاہیے۔















