اہم خبریں

عام انتخابات اکتوبر 2023 ءمیں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری 2022 ءکی بنیاد پر ہوں گے، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اگلے عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری 2022 کی بنیاد پر ہوں گے۔ منگل کو ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے دو صوبے صوبہ سندھ اور بلوچستان بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ ان کی بحالی کے لئے ابھی 6 سے 8 ماہ کا وقت درکار ہے لہذا الیکشن اکتوبر 2023 سے پہلے ممکن نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات کا اعلان ابھی ہو جائے تو سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کیا پیغام جائے گا۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوری الیکشن کے مطالبہ کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلہ پر اتفاق کیا تھا کہ ایسے عام انتخابات ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری پر ہی کرائیں جائیں گے جبکہ ا ن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ عام انتخابات پرانی مردم شماری کی بنیاد پر کرائے گئے تھے اور صوبہ سندھ نے 2023 کے اگلے انتخابات ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پر کرانے پر اس وقت مشروط طور پر اتفاق کیا تھا۔ اس لیے انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے پورے الیکشن کو ’متنازعہ‘ بنایا جائے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپریل 2023 میں، ادارہ شماریات نے باضابطہ طور پر ڈیجیٹل مردم شماری الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کر دے گا۔

متعلقہ خبریں