کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں گھر میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 14 سالہ لڑکی کے اہل خانہ کو گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اپنی طرف سے گھر دینے کا وعدہ کیا ہے۔صفورہ چورنگی کے رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں پلمبر نے چند روز قبل چودہ سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اب عدالت کو فیصلہ کرنا ہے، بچی کے ساتھ ظلم ہوا، وہ ہر طرح سے خاندان کی مدد کریں گے۔گورنر سندھ سے گفتگو میں لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا جس گھر میں بیٹی کا قتل ہوا اس گھر میں کیسے رہیں؟ کوئی گھر بھی کرائے پر نہیں دے رہا جس پر گورنر سندھ نے لڑکی کی والدہ کو اگلے ہفتے گھر خرید کردینے کا وعدہ کیا۔