Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آزادکشمیر ،مری، گلگت بلتستان میں برفباری، محکمہ موسمیات کی نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) محکمہ موسمیات نے28فروری بروز منگل سےیکم مارچ جمعرات تک بالائی ووسطی علاقوں میں بارشوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ۔ بالائی و وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ مغربی ہوائیں 28 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو کہ یکم مارچ کو ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں پھیل جائیں گی ، 28 فروری سے 2 مارچ کے دوران مری ،گلیات ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔چترال ،دیر، سوات ،کوہستان ،مانسہرہ، شانگلہ ،بونیرمیں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔28 فروری اور یکم مارچ کے دوران اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ ،گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاوالدین ، ناروال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،قصور، شیخوپورہ ،خوشاب، ننکانہ صاحب بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور ،کوہاٹ ،نوشہرہ ،صوابی، چارسدہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ باجوڑ ،کرم، وزیر ستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، اس دوران بلوچستان سمیت سکھر جیکب آباد لاڑکانہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے بعد کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ۔خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری گلگت بلتستان کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔