اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صحافی ارشد شریف قتل کیس کی ایس جے آئی ٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اب تک 26 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہوچکی ہیں۔پولیس کے مطابق مزید شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے اہم گواہوں کو بروز بدھ 21 دسمبر 2022ء کو طلب کیا گیا ہے۔
