لاہور(نیوز ڈیسک) قذافی اسٹیڈیم لاہور کے قریب پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ، مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے 2 درج کی گئی ایف آئی آرز میں نامعلوم ملزمان نے 19 اور 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے قریب 2 مختلف وارداتیں کیں۔نامعلوم چور میچز کی سیکیورٹی کے لیے لگائے سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریاں، فائبر کیبل سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے،چوری کیے گئے سامان کی مالیت 9 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔















