اہم خبریں

آواران میں 4 اعشاریہ 6شدت کازلزلہ،عوام میں خوف ہراس

آواران(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران میں 4 اعشاریہ 6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ عوام میں خوف ہراس کلمہ بڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔واضح رہے کہ ضلع آواران اور اس سے متصل ضلع کیچ کے بعض علاقے 24 ستمبر 2013 کو زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں