اہم خبریں

اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میںگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے نتیجے میں موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔ہفتہ کی شب اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، شانگلہ اور ہری پور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بعض علاقوں جن میں خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر شامل ہیں میں تیزہواؤںاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں