لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر مافیا کا پورا اٹیک ہے ، مافیا ججز کی ٹیپیس بناتا ہے۔ ہفتہ کوویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری جے آئی ٹی کی پوری فرانزک ختم کردی گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں جن لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، ان کو کپڑے بھی نہیں دیے جا رہے، عدلیہ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔















